پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
لاہور کے تاریخی مقام مینار پاکستان پر منعقدہ جلسے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعض مبصرین کےمطابق عمران خان کے جلسے میں شرکاء کی تعداد دو روز قبل ہونے والے مسلم لیگ نون کے جلسے سے زیادہ تھی۔
عمران خان نے جلسے سے تقریباً پینتالیس منٹ تک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار میں آ کر پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔