پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
لاہور کے تاریخی مقام مینار پاکستان پر منعقدہ جلسے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعض مبصرین کےمطابق عمران خان کے جلسے میں شرکاء کی تعداد دو روز قبل ہونے والے مسلم لیگ نون کے جلسے سے زیادہ تھی۔
عمران خان نے جلسے سے تقریباً پینتالیس منٹ تک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار میں آ کر پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سے بھی اچھے تعلقات رکھیں گے لیکن یہ تعلقات برابری کی بنیاد پر ہوں گے اور وہ امریکہ کو افغانستان سے نکلنے میں مدد دیں گے۔
تحریک انصاف کے جلسے کے شرکاء میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی جو عمران خان کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے۔
جلسے میں لوگ نے اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ شرکت کی اور معروف پاپ گلوکار شہزاد رائے نے ملکی حالات کے بارے میں اپنا مشہور گانا بھی گایا۔
عمران خان نے کہا کہ وہ اقتدار میں آ کر پاکستان کے قدرتی وسائل کو بروے کار لا کر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک سو اسی ارب ٹن کا کوئلے کے ذخائر ہیں اس کوئلے کی مدد سے پاکستان اتنی بجلی بنا سکتا ہے جس سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ دنیا کے دیگر کو بجلی فروخت کی جا سکتی ہے۔
عمران خان نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا کہ تمام سیاستدانوں کو اپنے اثاثوں کا اعلان کرنا چاہیے۔
انہوں نےخبردار کیا کہ اگر موجود حکمران نے اپنے اثاثے واضح نہ کیے تو وہ ان کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کی جماعت سیاست دانوں کے اثاثے کے بارے چھان بین کرنے کے لیے ایک سیل بھی بنائی گئی۔
عمران خان نے اسلام آباد اور رائے ونڈ والے سن لے کہ یہ لوگوں کا سیلاب نہیں بلکہ سونامی ہے جو ان کو بہا لے جائے گا۔قومی کرکٹ کے سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے ان سوئنگر سے آصف زرداری اور نواز شریف کو آوٹ کردیں گے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ اقتدار میں آ کر خواتین، گھریلو ملازمین اور اقیلتوں کے حقوق کا دفاع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو جائیداد میں ان کا شرعی حق لوائیں گے اور خواتین کی تعلیم کے لیے ایمرجنسی لگائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ آزاد الیکشن کمشن کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ کہ اقتدار میں آ کر بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن کو ختم کریں گے اور بلوچستان میں لاشیں پھنکنے کا سلسلہ رکوائیں گے۔تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو کالونی نہیں بلکہ بلوچیوں کو اپنا بھائی سمجھیں۔
حریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت ایک سو ارب ڈالر کے اثاثے ملک سے باہر ہیں اور ان کو پاکستان واپس لا کر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کرپشن ختم ہونے سے ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پٹواری اور پولیس کلچرل میں تبدیلی لائے گی۔ پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے گا اور بقول ان تھانیدار کا تقرر عوام کے انتخاب کے ذریعے ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ امریکی جنگ کے لیے ڈالر لینے والوں کو انصاف کے کہٹرے میں کھڑا کریں گے۔
عمران خان نے گاؤں کی سطح پر پنچائیت کا نظام متعارف کرایا جائےگا تاکہ لوگوں کو مقامی سطح پر انصاف ملے اور بلدیاتی نظام سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔
No comments:
Post a Comment